منشیات کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے ڈی آئی جی پولیس جاویدجسکانی سے گوادرمیں ملاقات کی۔ملاقات میں مکران ڈویژن میں منشیات کے تدارک روک تھام،منشیات فروشوں سے نجات،منشیات کی وجہ سے تباہی وبربادی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ منشیات کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات ناگزیرہے۔منشیات کے عادی افراد کامنشیات سے روک تھام اوران کا بروقت علاج وقت کی اہم ضرور ت ہے۔منشیات فروشوں کے روک تھام کیلئے حکومت وقت کو عملی مخلصانہ اقدامات کرنا چاہیے منشیات فروشوں کا سوشل بائیکاٹ بھی کیاجائے۔منشیات فروش گوادرڈویژن سمیت پورے سماج کیلئے ناسور زہر قاتل بن گیے ہیں منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں ان دشمنوں کا سب ملکر مقابلہ کریں یہ ہمارے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ان انسانیت دشمنوں کیلئے رعایت عوام وانسانیت دشمنی ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس جاوید مسکانی نے کہاکہ منشیات فروشوں کو کسی صورت رعایت نہیں دیں گے منشیات اور منشیات فروشوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انتظامیہ ان ظالموں سے نجات کیلئے غفلت وکوتاہی نہ کریں دیانت داری منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنا ہوگا منشیات کے خاتمے،منشیات فروشوں سے نجات،اس ناسور کے شکار افراد کابروقت علاج اس سلسلے میں عوام انتظامیہ اور حکومت مل کر بھر پور مخلصانہ کردار اداکریں گے۔انتظامیہ،حکومت حق دو تحریک کی اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیگی یہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے عوام اور منشیات دشمن تحریکیں ملکراخلاص ونیک نیتی کیساتھ کام کریگی تو حالات واقعی اوربہت جلد ٹھیک ہوں گے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکومت وانتظامیہ منشیات فروشوں کے سامنے کمزوری نہ دکھائیں اور حکومت وانتظامیہ میں جو راشی وظلم کرپٹ آفیسرزان ظالموں کا ساتھ دے رہے ہیں یا ان کی سرپرستی کررہے ہیں حکومت وانتظامیہ کے اچھے باکردار لوگ ہم سب ملکر ان انسانیت دشمنوں کا جینا حرام کریں گے اگر حکومت وانتظامیہ نے اس حوالے سے ہمارا ساتھ نہیں دیا توہم مکران سمیت بلوچستان بھر میں بھر پورمہم وتحریک چلائیں گے۔

Recent Posts

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

4 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

15 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

28 mins ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

38 mins ago

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے کراچی (قدرت روزنامہ)سونا خریدنے والوں کیلئے…

48 mins ago

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

57 mins ago