ٹیچر سے ڈپٹی کمشنر کے تبادلے ہوئے، اب علاقوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کر دی گئی ہے، جام کمال

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ضلع میں سپاہی اور ٹیچر سے لیکر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے تبادلے ہوئے اور اب علاقوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کردی گئی کوئی جانی اور علاقائی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار قدوس بزنجو اور ضلع انتظامیہ ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کوئی جانی اور علاقائی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار قدوس بزنجو اور ضلع انتظامیہ ہوگی ضلع میں سپاہی اور ٹیچر سے لیکر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے تبادلے ہوئے اور اب علاقوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کردی گئی ہے انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ بجٹ 2021-22 میں ان سب کو منظور کروانے میں ایک طویل اور مسلسل کوشش تھی۔ یہ منصوبے ہمارے دور میں ہمارے اور وفاقی حکومت کے بہت سے غور و خوض کے بعد منظور کیے گئے تھے اور ان کی شروعات کی گئی تھی۔انہوں نے ثنا بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی پارٹی کے اراکین تو اس سیٹ اپ کو لانے اور ابھی اسے چلانے میں شامل ہیں جو کچھ بلوچستان میں ہو رہا ہے اپ لوگ اب اس میں شریک ہیں۔

Recent Posts

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

8 mins ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

18 mins ago

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے کراچی (قدرت روزنامہ)سونا خریدنے والوں کیلئے…

29 mins ago

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

37 mins ago

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

1 hour ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

1 hour ago