پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ایران کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حفاظت اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایران میں غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور زیادہ محتاط رہیں۔
ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقامی حالات پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر کم سے کم کریں، اور پاکستانی سفارتخانوں سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔ متعلقہ رابطے درج ذیل ہیں:
تہران:
+98-21-66-9413-88/89/90/91
+98-21-66-9448-88/90
+98 990 6824496


زاہدان:
+98 54 33 22 3389
+98 90 46 145412
مشہد:
+98 910 762 5302
+98 937 180 7175
+98 902 709 3994
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے آج صبح ایران کے دارالحکومت تہران پر متعدد میزائل حملے کیے ہیں، جس سے خطے میں کشید گی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert