جیو کی نشریات ہیک، پاک فوج کے خلاف پیغام نشر، انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں، ایم ڈی کی وضاحت

کراچی (قدرت روزنامہ) ہیکرز نے نجی ٹی وی جیو نیوز کی نشریات ہیک کرکے پاک فوج کے مخالف بیان چلا دیا تاہم تھوڑی ہی دیر میں ہیکنگ کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نشریات کو بحال کردیا گیا۔
جیو نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اظہر عباس نے ایکس پر وضاحتی بیان میں ہیکنگ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ” ہم اپنےناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ “پاک سیٹ ” پر ہے، اس کو کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے،جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا ۔ ”
ہم اپنےناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں،،، کہ جیو نیوز ،،،جو پاکستان کے سیٹلائٹ ،،،پاک سیٹ پر ہے،،،،اس کو کسی جانب سے پچھلے چوبیس گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،،،اور اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے،جیو نیوز…
— Azhar Abbas (@AzharAbbas3) March 1, 2026
انہوں نے واضح کیا کہ اس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے، جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
