سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 53تعلیمی ادارےتاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ضلع مہمند میں سکیورٹی خدشات کے باعث 53 تعلیمی اداروں کو تا حکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تحصیل بائیزئی، خوئزئی اور صافی کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان کشیدہ حالات کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
