26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ماطبق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی، علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp
Get Alert