پورا خطہ اس وقت جنگ کی لپیٹ میں ہے، یاد رہے جنگ کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتی, یہ صرف تباہی اور بحران پیدا کرتی ہےمولانا طارق جمیل


لاہور (قدرت روزنامہ) ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے ہمارا پورا خطہ اس وقت جنگ کی لپیٹ میں ہے، یاد رہے جنگ کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتی، یہ صرف تباہی اور بحران پیدا کرتی ہے۔
ایکس بیان میں انہوں نے کہا جہاں تک ممکن ہو، مسائل کو حکمت عملی اور امن کے ساتھ حل کرنا ہی انسانیت اور اسلام دونوں کی تعلیم ہے۔ آج امتِ مسلمہ کو سب سے زیادہ ضرورت باہمی اتحاد کی ہے، رمضان کے اس بابرکت مہینہ میں سب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کو امن عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد پر قائم رکھے۔

WhatsApp
Get Alert