شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کے آپس میں اختلافات ، اصل حقیقت سامنے آ گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو سری لنکا کے خلاف آخری اوور مہنگا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی کی اسپورٹس ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے اسے یہ نہیں پتا کہ آخری اوور کس اینڈ سے کرنا ہے، اتنی مرتبہ اسے بتا بھی چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین وہی غلطیاں دہرا رہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کرنا بھی پڑ جائے تو وکٹوں کے باہر نہیں اندر بولنگ کی جاتی ہے۔‘
سابق کپتان نے کہا کہ پتا نہیں ہمارے بولر کو یہ چیزیں کب سمجھ میں آئیں گی۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں نہ سیکھنا چاہتے ہیں، یہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے اندر صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت پیچھے چلی گئی ہے، دنیائے کرکٹ اب بہت آگے نکل چکی ہے۔

WhatsApp
Get Alert