آپریشن غضب للحق: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملے ناکام، 67 شدت پسند ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران 67 افغان طالبان مارے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ خصوصی اپ ڈیٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق شمالی بلوچستان میں افغان طالبان نے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مختلف مقامات پر جسمانی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر فائر ریڈ کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔


تاہم تمام حملے کامیابی سے پسپا کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران 27 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
دفاع وطن کے دوران ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں بھی ایک مقام پر جسمانی حملے کی کوشش کی گئی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیے گئے، جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔
صوبے میں رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران 40 افغان طالبان مارے گئے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق فالو اپ آپریشن تاحال جاری ہے اور تفصیلی بریفنگ دوپہر میں جاری کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert