سلطان محمد خان کا گاڑی کو ریورس چلا کر طویل ترین ریمپ جمپ ، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اعزاز تسلیم کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سلطان محمد خان نے ایک منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سلطان محمد خان نے گاڑی کو ریورس میں چلاتے ہوئے 37.10 میٹر (121.71 فٹ) طویل ریمپ جمپ مکمل کر کے دنیا کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
یہ کارنامہ طویل ترین ریورس ریمپ جمپ بذریعہ کار کے زمرے میں انجام دیا گیا، جسے باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تسلیم کرلیا


سلطان محمد خان کی اس کامیابی کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جہاں صارفین پاکستانی نوجوان کی مہارت اور جرات کو سراہ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کا اسٹنٹ انتہائی مہارت، درست رفتار اور مکمل کنٹرول کا تقاضا کرتا ہے، جس کے باعث یہ ریکارڈ غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert