’بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا بے وفائی نہ تھی‘، سیالکوٹ اسٹالینز کی جگہ ملتان سلطانز کی واپسی پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ٹیم کے نئے مالک گوہر شاہ کی خواہش پر کی گئی۔
گوہر شاہ نے سیالکوٹ اسٹالینز کے نئے نام کے لیے پی ایس ایل مینجمنٹ سے درخواست کی، انہوں نے ملتان سلطانز کی نیلامی میں انہوں نے بھی حصہ لیا تھا۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے بتایا کہ نیلامی کے دوران یہ سہولت موجود تھی کہ مالکان اپنی ٹیم کے نام میں تبدیلی کر سکتے ہیں جس کے لیے دوبارہ نیلامی کی ضرورت نہیں تھی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ٹیموں کے لیے چھ نام تجویز کیے گئے تھے تاہم مالکان اپنی ترجیح کے مطابق مختلف نام بھی رکھ سکتے تھے۔ اس فیصلے کے تحت سیالکوٹ اسٹالینز کا نام ملتان سلطانز رکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس فیصلے پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے فین اس لمحے کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹد نے سماجی رابطوں کی سایٹ ایکس پر لکھا کہ آپ کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا، ویلکم بیک سائیں۔


ایک صارف نے کہا کہ مجھے سیالکوٹ کے مداحوں کے لیے افسوس ہے وہ بہت پرجوش تھے۔


حماد نامی صارف نے کہا کہ بہت سے لوگ سیالکوٹ اسٹالینز کے لیے واقعی پرجوش تھے، مگر آخرکار انہوں نے بور ٹیم واپس لے آنے کا فیصلہ کیا۔


ظہور خان لکھتے ہیں کہ ملتان سلطانز کے بغیر پی ایس ایل کچھ بھی نہیں تھا۔


ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ سیالکوٹ کے فینز کے لیے دکھی ہیں۔


عثمان نامی صارف نے سیالکوٹ سٹالینز کو گڈ بائے کہتے ہوئے گانے کا سہارا لیا اور لکھا کہ ’بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا بے وفائی نہ تھی‘۔

WhatsApp
Get Alert