’رمضان ٹرانسمیشن میں یہ کیا دیکھنا پڑ رہا ہے‘، خارش کے سوال پر جویریہ سعود کو ہنسنا مہنگا پڑ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن کے ایک وائرل کلپ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
کلپ میں ایک کالر نے میزبان سے کہا کہ خارش کی وجہ سے شادی نہیں ہو رہی کیونکہ جب بھی رشتہ دیکھنے آتا ہے وہ بے اختیار کھجانے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے رشتہ نہیں طے پا رہا۔ اس پر جویریہ سعود مسلسل ہنستی رہیں جس پر کئی صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

حسن علی نے کہا کہ یہ سب کیا دیکھنا پڑ رہا ہے؟
ایک صارف کا کہنا تھا کہ حد تو یہ ہے کہ لوگ صحت کے سنجیدہ مسئلے بھی رمضان ٹرانسمیشن میں لا کر پوچھ رہے ہیں۔ اگر خارش یا کوئی میڈیکل مسئلہ ہے تو سیدھا ڈاکٹر کے پاس جائیں رمضان شو میں کیا تشخیص ہو گی؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹی آر پی کے لیے جان بوجھ کر ایسے سوال آن ایئر کروائے جاتے ہیں۔

زاہدہ راؤ لکھتی ہیں کہ رمضان ٹرانسمیشن کا مقصد اب خارش کا علاج بتانا ہی رہ گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا رمضان ٹرانسمیشنز میں اب یہی رویہ معمول بن گیا ہے؟ اور کیا محض وائرل ہونے یا تنازع پیدا کرنے کے لیے یہ رویہ اپنایا جا رہا ہے؟ کئی صارفین نے تجویز دی کہ عوام کو ایسی رمضان ٹرانسمیشنز کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ پروگرامز میں اخلاقیات اور سنجیدگی کو برقرار رکھا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert