بلدیاتی انتخابات پر نظر: وزیرِ اعظم عمران خان نے سپریم کمیٹی بنا دی

(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان متحرک ہو گئے، انہوں نے صوبۂ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے محاذ کے حوالے سے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کر دی۔

سپریم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابی معرکے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بلدیاتی انتخابات کے اگلے محاذ کے لیے قبل از وقت صف بندی کرے گی، اجلاس میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور، وزیرِ بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی، عامر کیانی، وفاقی وزراء فواد چوہدری، حماد اظہر اور شفقت محمود بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا سے وزیرِ اعلیٰ محمود خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیِر دفاع پرویز خٹک، وزیرِ مواصلات مراد سعید بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میٹرو پولٹین کے لیے امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے لیے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاول پور اور سرگودھا میں میٹرو پولٹین کے میئرز کے امیدواروں پر غور ہو گا۔

اجلاس میں گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میئرز کے لیے سیاسی شخصیات کے ناموں پر غور کیا جائے گا، جبکہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago