پاکستانی روپیہ دباؤ میں آگیا؟ جانیں غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ امریکی ڈالر سمیت بڑی عالمی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ ریٹس
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.10 روپے میں خریدا اور 280.60 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یورو کی قدر 323.40 روپے خرید اور 328.28 روپے فروخت رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 370.60 روپے خرید اور 377.98 روپے فروخت پر ٹریڈ ہوا۔
سعودی ریال 73.50 روپے خرید اور 74.50 روپے فروخت، یو اے ای درہم 74.55 روپے خرید اور 75.50 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
آسٹریلین ڈالر 192.76 روپے خرید اور 197.25 روپے فروخت جبکہ کینیڈین ڈالر 199.07 روپے خرید اور 206 روپے فروخت پر موجود ہے۔
چینی یوآن 38 روپے خرید اور 39.05 روپے فروخت جبکہ جاپانی ین 1.7234 روپے خرید اور 1.8234 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔
انٹر بینک ریٹس
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 279.35 روپے بینک خریدا اور 279.85 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یورو 326.58 روپے خرید اور 327.16 روپے فروخت جبکہ برطانوی پاؤنڈ 374.32 روپے خرید اور 374.99 روپے فروخت ہوا۔
سعودی ریال 74.45 روپے خرید اور 74.59 روپے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 35.31 روپے تک فروخت کی سطح پر رپورٹ ہوا۔
آسٹریلین ڈالر 198.60 روپے خرید اور 198.95 روپے فروخت جبکہ کینیڈین ڈالر 204.39 روپے خرید اور 204.76 روپے فروخت پر ٹریڈ ہوا۔
سوئس فرانک 358.08 روپے خرید اور 358.72 روپے فروخت، سنگاپور ڈالر 220.31 روپے خرید اور 220.70 روپے فروخت جبکہ جاپانی ین 1.7761 روپے خرید اور 1.7793 روپے فروخت کی سطح پر رہا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مزید معمولی ردوبدل متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert