صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب اجازت کے بغیر کوئی موبائل سروس فعال نہیں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویلیو ایڈڈ سروسز کی غیر قانونی اور غیر مجاز ایکٹیویشن سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق بعض صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان کے موبائل نمبرز پر ویلیو ایڈڈ سروسز ان کی اجازت کے بغیر فعال کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صارف کی اجازت کے بغیر کوئی ویلیو ایڈڈ سروس فعال نہیں کی جا سکتی۔ وی اے ایس ایکٹیویشن کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ کی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔
او ٹی پی شیئر کیے بغیر کوئی سروس فعال نہیں ہوگی، جبکہ غیر مجاز ایکٹیویشن ناقابل قبول ہوگی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موبائل صارفین مشکوک لنکس اور غیر ضروری سروسز سے محتاط رہیں۔
(Cont’d): If the matter is not resolved satisfactorily, you may lodge a complaint with PTA through the Complaint Management System (CMS) available athttps://t.co/34yO7fmeGD or via the CMS Mobile App.
PTA remains committed to safeguarding consumer rights and ensuring fair and… pic.twitter.com/FJo7Ufuz42— PTA (@PTAofficialpk) March 3, 2026
ترجمان کے مطابق غیر متعلقہ چارجز کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ آپریٹر سے رابطہ کیا جائے۔ صارفین شکایت کے اندراج کے لیے پی ٹی اے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے رجوع کریں۔
ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
