نور عالم خان کا جے یو آئی کے چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ، اندورنی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کےسینئر رہنما نور عالم خان نے پارٹی کے چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
پختون ڈیجیٹل کو ذرائع نے بتایاکہ استعفے کا ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب مولانا فضل الرحمان نے نور عالم خان کو وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں شرکت کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان نے مولانا کو آگاہ کیا کہ انہیں وزیراعظم کی جانب سے میٹنگ کی باقاعدہ دعوت ملی ہے اور وہ اس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “جب میں خود اس میٹنگ میں شریک ہو رہا ہوں تو آپ کی وہاں کیا ضرورت ہے؟
ذرائع کے مطابق اسی نوک جھونک کے بعد نور عالم خان نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ اسے فوری طور پر منظور کیا جائے۔
واضح رہے کہ نور عالم خان پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد جے یو آئی میں شامل ہوئے تھے اور انہیں پارلیمانی معاملات چلانے کے لیے اہم ذمہ داری دی گئی تھی۔
