موٹاپے سے چھٹکارا پانے کیلئے طبی ماہرین کا مفید مشورہ

نیو یارک(قدرت روزنامہ) ہائی بلڈپریشر اور موٹاپے سے چھٹکارے کیلئے طبی ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا۔

امریکی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق طبی ماہرین نے خشک میوہ جات میں شامل پستے کو ہائی بلڈپریشر اور موٹاپے کے شکار افراد کے لیے بے حدمفید قرار دیا ہے۔

ماہرین نے مطالعے کے لیے30 ایسے افراد کا انتخاب کیا، جن کی عمریں 30 سال یا اُس سے زائد اور وہ بلڈپریشر کے مرض کا شکار تھے ۔ماہرین نے ان افراد کو دو حصوں میں تقسیم کیا، جن میں سے ایک کو کم چربی والی خوراک اور دوسرے کو کھانے کے لیے پستے دئیے۔جبکہ انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ دن میں چار بار صبح، دوپہر، شام اور رات کو پانچ پانچ پستے کھائیں۔ماہرین کے مطابق پستے کھانے سے متاثرہ افراد کا بلڈپریشر نہ صرف کنٹرول ہوا بلکہ ان کو رات کی نیند میں بھی بہتری محسوس ہوئی۔ماہرین کے مطابق پستے کھانے کی وجہ سے موٹاپے ، کولیسٹرول بڑھنے کے خطرات کم ہوئے جبکہ بلڈپریشر کو قابو رکھنے میں بھی مدد لی۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق چار ہفتے بعد جب اُن کی رپورٹس کا مشاہدہ کیا گیا تو اُس میں کم چربی والی خوراک کے مقابلے میں پستے کھانے والوں کا بلڈپریشر عمر کے حساب سے نارمل تھا۔اس کے ساتھ پستے کھانے والوں کے نہ صرف دل کی صحت بہتر ہوئی بلکہ انہیں دیگر امراض سے بھی چھٹکارے اور ریلیف میں مدد ملی۔

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

2 hours ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

2 hours ago