کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، زخمی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔
لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن کی شناخت محمد علی اور ممتاز احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق یہ ملزمان عید کی شاپنگ کرکے واپسی پر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے دو پستول بور، میگزین اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert