بابر اعظم کو ون ڈے اسکواڈ سے کیوں باہر نکالا؟ محمد یوسف برس پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اسٹار بیٹر بابراعظم کو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ سے باہر کرنے پر شدید حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
محمد یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کرنا تو حیران کن تھا لیکن اب انہیں ون ڈے ٹیم سے باہر کرنا اگر صرف آرام دینے کا فیصلہ نہیں ہے تو یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
#BabarAzam’s inclusion in the #T20WorldCup was surprising, but his exclusion now, if it’s not simply a case of being rested is mind boggling. Who is making these senseless decisions.
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) March 4, 2026
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسے غیر منطقی فیصلے کون کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کا بابر اعظم کو ٹیم سے باہر رکھنے کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، ٹیم کو آخری سپر ایٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف 65 رنز کے مارجن سے کامیابی درکار تھی جو حاصل نہ ہو سکی۔
اگرچہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
انہوں نے 6 اننگز میں صرف 91 رنز بنائے، تاہم حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کی فارم بہتر رہی تھی جہاں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 165 رنز اسکور کیے تھے، جن میں ان کے کیریئر کی 20 ویں ون ڈے سنچری بھی شامل تھی۔
