بلوچستان حکومت نے ایران کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) – ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی تمام متعلقہ مشینری مکمل طور پر الرٹ ہے، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہی۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پاکستان۔ایران سرحد کے راستے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور تفتان بارڈر پر آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے مجموعی طور پر 1979 افراد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں 37 سفارتکار بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ آنے والے افراد کو محفوظ اور آسان طریقے سے عبور کرایا جا سکے۔
