ایران کشیدگی: حکومت بلوچستان الرٹ، تفتان بارڈر سے 37 سفارتکاروں سمیت 1979 افراد پاکستان پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی تمام متعلقہ مشینری مکمل طور پر الرٹ ہے اور پاکستان۔ایران سرحد کے راستے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تفتان بارڈر پر آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے مجموعی طور پر 1979 افراد بحفاظت پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جن میں 37 سفارتکار بھی شامل ہیں۔
