الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بریک تھرو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملہ پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے . وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی .

دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پرمعاملات باہمی مشاورت سے طے کرلئے ہیں . ذرائع کے مطابق کوٹہ سسٹم کے بجائے غیر جانبدار ممبران سامنے لانے پر اتفاق ہوا ہے . اس کے ساتھ ساتھ تجویز کردہ ناموں پر مزید مشاورت کرنے پر بھی اتفاق ہوا . دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے ایسے نام سامنے لائے جائیں جو غیرجانبدار ہوں . . .

متعلقہ خبریں