شادی کے بعد منال خان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منال خان نے حال ہی میں اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ شادی کے بعد پہلا ٹاک شو ریکارڈ کروایا ہے، اس شو کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے . وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے میزبان احسن خان نے منال خان سے پوچھا کہ شادی کے بعد اُن کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے ؟
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Entertainment Pakistan (@epkdaily)

جس کا جواب دیتے ہوئے منال خان کا کہنا تھا کہ ’اُن کی زندگی میں جو سب سے بڑی تبدیلی آئی ہے وہ اُن کے شوہر ہیں، اس سے بڑی کوئی کیا تبدیلی ہوگی، یہ ایک اچھی تبدیلی ہے، اس تبدیلی کی ہر کسی کو ضرورت ہوتی ہے .

‘ میزبان کی جانب سے سے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’شادی ایک اچھی چیز ہے، وہ چاہتی ہیں کہ سب شادی کریں، وہ شادی کو سپورٹ کرتی ہیں . ‘شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے سابق اداکار احسن محسن اکرام سے بھی سوال پوچھا گیا کہ شادی کے بعد اُن کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟ جس کے جواب میں احسن محسن اکرام کا کہنا تھا کہ ’پہلے اُنہیں گالیاں نہیں سننے کو ملتی تھیں اور اب کیوں کہ وہ ایک سلیبرٹی (منال خان) کے شوہر ہیں تو اس لیے اُنہیں بھی عوام کی جانب سے گالیوں اور نفرت بھرے تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے . ‘ . .

متعلقہ خبریں