ڈاکٹروں پر تشدد اور مذاکرات میں حکومتی تاخیری حربوں کی شدید مذمت، مسلط ٹولہ غریب عوام کے دکھ درد سے ناآشنا ہے، پشتونخوامیپ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں ڈاکٹروں پر ناروا غیر آئینی اور غیر قانونی تشدد اور نام نہاد حکومتی ٹیم کے آنے پر گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے بعد مذاکرات کو تعطل کا شکار بنانے اور اس طرح صوبے کے غریب لاچار مریضوں کے مصائب میں اضافہ کرنے کے ناروا اور دانستہ عمل پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلط ٹولے کی مکمل بے اختیار کا کھلی مظہر قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جونیئر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف کے جائز برحق مطالبات کے لیے احتجاج ان کا قانونی حق ہے۔ لیکن حکومت اور اس جائز اور قانونی حق پر مسلسل کمیٹیاں بنارہی ہے۔ لیکن ڈاکٹرز کے مطالبات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اور نہ ہی صوبے کے غریب عوام کے دُکھ درد اور تکلیف کا انہیں احساس ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلط ٹولہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کرے اور صوبے کے غریب اور لاچار عوام کو علاج معالجے کے سلسلے میں مسلط صورتحال سے نجات دینے میں مسلط ٹولے کے تاخیری حربے صورتحال کو گھمبیر کرنے کا سبب بنے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert