ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے نظام کا افتتاح کردیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے نظام کا افتتاح کردیا گیا۔وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے نظام کا افتتاح کردیا، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیرِ انتظام ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں ہر گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں اور اس نظام کو چلانے کے لئے گینسو( Gansu) کنسٹرکشن ہیوی انڈسٹری ٹیکنالوجی پاکستان کو ٹھیکا دیا گیا ہے۔
ضلع کورنگی سے روزانہ تقریباً 2 ہزار ٹن کچرا اٹھانے سمیت سڑکوں، بازاروں اور گلیوں کی صفائی کے انتظام کے لئے افرادی قوت کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی استعمال کی جائے گی، اس عمل کا آغاز کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جارہا ہے جب کہ اگلے تین ماہ میں پورے ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے اس نظام کو مکمل فعال کردیا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کراچی میں صفائی کے نظام کو اعلیٰ معیار پر استوار کرنے کے لئے محنت سے کام کررہی ہے اور اب پورا کراچی صاف ستھرا نظر آئے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

9 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

22 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

31 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

37 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

43 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

51 mins ago