گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام ’’سوہنا نبیؐ‘‘ مداحوں کے لیے جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)اپنی مسحور کن آواز کا جادو جگانے کے لیے معروف گلوکار علی ظفر نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتیہ کلام ’’سوہنا نبی‘‘ جاری کر دیا۔ علی ظفر نے اپنی شاعری میں محمد مصطفیٰ سے دلی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ پنجابی زبان میں پڑھی جانے والی نعت اس لازوال عقیدت کی عکاسی کرتی ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔
خوبصورت شاعری اور گائیکی کے متاثر کن انداز کے ذریعے اس نعت میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم کردار، آپ کی رحمت اور اس روشنی کا تذکرہ کیا گیا ہے جو کبھی اندھیروں میں گھری ہوئی دنیا کو دیا تھا۔ اس ریلیز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ یہ نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور یاد کا عاجزانہ اظہار ہے۔
تعلیمات نے ہمدردی، عاجزی، انصاف اور باہمی احترام کی ایک طاقتور مثال قائم کی۔ ان کی زندگی انسانیت کے لیے ایک چمکتا ہوا مینار ہے، جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حقیقی طاقت ہمدردی اور وقار میں ہے۔ یہ نعت اب مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جبکہ اس کا بصری ورژن یوٹیوب پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
