عیدالفطر پر کتنی سرکاری چھٹیاںہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر نجی شعبے کے لیے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جب کہ پاکستان میں 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عید الفطر کی تین چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان نجی اور غیر سرکاری تنظیموں کے لیے کیا ہے۔
ترجمان محمد الرزقی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں کو چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات 18 مارچ (29 رمضان) بروز بدھ کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار روز تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔
کابینہ ڈویژن نے 2026 میں عام تعطیلات اور اختیاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔
