محکمہ موسمیات کی پیشگوئی،عید الفطر 21 مارچ 2026 کو ہونے کا امکان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الفطر کے چاند کے حوالے سے ابتدائی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق رواں سال عید الفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس پیشگوئی کے بعد ملک بھر میں عید کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔دوسری جانب، کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کے لیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کے موقع پر 21 مارچ، 22 مارچ اور 23 مارچ 2026 کو تین دن کی عام تعطیلات ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا یہ شیڈول عید کی خوشیوں کو عوامی سطح پر بھرپور طریقے سے منانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert