وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرل کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نے پورےخطےکو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا،ماری کوشش ہے کہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگے لے کر چلیں۔
وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کی تجویز منظور کرلی
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک میں موجود ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔

WhatsApp
Get Alert