گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی، سیکرٹری پاور ڈویژن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا سینٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور آیا، اجلاس میں کمیٹی ارکان بجلی کے بل زیادہ آنے پر پھٹ پڑے اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں انڈسٹری کے بجلی بل بہت زیادہ آئے ہیں۔
سینٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ میرا لاجز میں بجلی کا بل 32 ہزار روپے سے زائد آیا ہے، 18 ہزار 362 روپے بجلی قیمت اور باقی ٹیکسز شامل ہیں جس پر سیکرٹری پاور آصف حسین نے کہا کہ میرا بجلی کا بل بھی اتنا ہی آیا ہے۔
سینٹر ثنا جمالی نے کہا کہ کوئٹہ میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے مگر بل بہت زیادہ آرہے، اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وزیر توانائی کے اور بھی مسائل ہیں، گیس کہیں گم ہوگئی ہے یا نہیں مل رہی اس کو بھی ڈھونڈنا ہے۔پاور ڈویژن حکام اجلاس کو بتایا کہ اکتوبر میں فرنس آئل، ایل این جی اور کوئلہ مہنگا ملا جب کہ 15 جنوری تک گیس کی فراہمی مزید کم ہوجائے گی۔

Recent Posts

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

1 min ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

12 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

22 mins ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

24 mins ago

فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگژری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے…

31 mins ago

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…

40 mins ago