خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان

خیبرپختون خواہ(قدرت روزنامہ)خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی ہونے کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبرپختون خوا میں 16 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوملتوی کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سےرابطہ کیا ہے .

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے . موسمی حالات کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں کرائے جانے کا امکان ہے . صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقے شامل ہیں . دسمبر اور جنوری میں ان علاقوں میں برف باری ہوتی ہے اور موسم سرد ہونے کے باعث ان علاقوں کی اکثریتی آبادی میدانی علاقوں کا رخ کرتی ہے . صوبائی وزیرکے مطابق ان حالات میں الیکشن کے انعقاد سے آبادی کا بڑا حصہ ووٹ کے حق سے محروم ہوجائے گا . پی ٹی آئی ملاکنڈ تنظیم نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے درخواست کی تاہم الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا ہے . انہوں نے کہا اگر انتخابات مارچ تک ملتوی کیے جائیں تو تمام لوگوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا . . .

متعلقہ خبریں