اے آر وائی میڈیا گروپ نے ڈیجیٹل نیٹ ورک ’نکتہ‘ کو خرید لیا، کامران خان چیئرمین مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف میڈیا گروپ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے مشہور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’نکتہ‘ کے اکثریتی شیئرز خرید کر اسے اپنے نیٹ ورک میں شامل کر لیا ہے۔
اب ’نکتہ‘ اے آر وائی گروپ کے بین الاقوامی میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بن چکا ہے اور اپنے دبئی ہیڈکوارٹر سے کام جاری رکھے گا۔
’نکتہ‘ کے بانی اور صحافت میں 42 سالہ تجربے کے حامل کامران خان اب اے آر وائی میں چیئرمین اے آر وائی نیوز اینڈ نکتہ کے طور پر شامل ہو گئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور گروپ کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ میڈیا کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور اے آر وائی ہمیشہ اس تبدیلی کے صفِ اول میں رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نکتہ کو اپنے ایکو سسٹم میں شامل کرنے سے ڈیجیٹل موجودگی مزید مضبوط ہوگی اور عالمی سطح پر نشریات کی قیادت کو بھی وسعت ملے گی۔
سلمان اقبال نے مزید کہا کہ یہ مربوط پلیٹ فارم ڈیجیٹل دور کے لیے مضبوط صحافت فراہم کرے گا اور جدید انداز میں کہانیاں پیش کرے گا۔
کامران خان کا معروف پروگرام ’آن مائی ریڈار‘ جلد ہی اے آر وائی نیوز پر بھی نشر کیا جائے گا، جس سے نکتہ اور اے آر وائی کی ڈیجیٹل پیشکش کو مزید وسعت ملے گی۔

WhatsApp
Get Alert