عید سے قبل کوئٹہ میں لہو رنگ ڈکیتی، مزاحمت پر درزی قتل، پولیس کا دکانیں جلد بند کرنے کا حکم تاجروں نے مسترد کر دیا


(ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عیدالفطر کی آمد کے موقع پر جہاں شہری خریداری میں مصروف ہیں وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس پر تاجر برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے نواں کلی عبد الخالق روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران ایک درزی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مقامی ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان رات کے وقت درزی کی دکان میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر درزی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی تاجروں اور دکانداروں نے سکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ نواں کلی سمیت اطراف کے علاقوں میں عیدالفطر کے قریب آتے ہی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث دکاندار شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور ملزمان کو گرفتار کرنا چاہیے، مگر اس کے برعکس پولیس نے دکانیں جلد بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ذرائع کے مطابق زرغون آباد پولیس نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تاجروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر تمام دکانیں رات 11 بجے تک بند کر دی جائیں۔ تاہم تاجر برادری نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے دکانداروں کو محدود کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائی کرے تو دکانیں جلد بند کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر خریداری کا رش زیادہ ہوتا ہے اور دکانیں جلد بند کرنے سے کاروبار بری طرح متاثر ہوگا جس سے تاجروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔تاجر برادری نے وزیراعلی بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ زرغون آباد پولیس کے اس رویے کا فوری نوٹس لیا جائے اور علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاجروں نے مزید کہا کہ نواں کلی اور گرد و نواح کے علاقوں میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے اور حالیہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ شہریوں میں پائے جانے والے خوف کو ختم کیا جا سکے تاجر رہنماں نے خبردار کیا ہے کہ اگر زرغون آباد پولیس کے اس اقدام کا نوٹس نہ لیا گیا اور علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہ کی گئی تو تاجر برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert