کوئٹہ: صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے سی ٹی ڈی انسپکٹر مٹھا خان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) – صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے سی ٹی ڈی انسپکٹر مٹھا خان کی دہشتگردی کے واقعے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ فرض شناس افسر کی شہادت قابل مذمت عمل ہے اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں وہ شہید کے غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اس سانحے سے پوری کمیونٹی غمزدہ ہے۔
