کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) – حکومت بلوچستان نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اہم تقرریوں میں شامل ہیں:
* ممتاز علی کھتران کو ڈپٹی کمشنر سبی تعینات۔
* میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کو ڈپٹی کمشنر شیرانی مقرر۔
* یاسر دشتی کو ڈپٹی کمشنر کیچ (تربت) تعینات۔
* محمد زوہیب الحق کو ڈپٹی کمشنر اپر ڈیرہ بگٹی مقرر۔
* فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی تعینات۔
* میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ مقرر۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر عتیق الرحمان اور حضرت ولی کاکڑ کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ تقرریاں اور تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert