لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب میں عربی پڑھانے والے 60 ہزار اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب غلام فرید کہتے ہیں کہ صوبے میں عربی پڑھانےوالے 60 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا ، انہوں نے یہ بات لاہورہائیکورٹ میں قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے موقع پر بتائی جہاں جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پرسماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن غلام فرید سےعربی پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی اور ٹریننگ سے متعلق روڑ میپ طلب کیا ، جس کے جواب میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں 60 ہزارعربی پڑھانے والےاساتذہ کی ضرورت ہے جن کی بھرتی کے لیے کام جلد شروع ہوجائے گا اوربھرتی کا عمل اگست تک مکمل کرلیں گے۔
سماء نیوز سے معلوم ہوا کہ سماعت کے موقع پر عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن سے استفسار کیا کہ جو رپورٹس عدالت میں جمع ہوتی رہی ہیں وہ جعلی تھیں‘ جب عدالتوں کے اندر آکر حکومتی افسران جھوٹ بولیں گے تو پھر لوگ کدھرجائیں گئے۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت کے حکم پرایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پیش ہوئے ، عدالت نے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا معاملہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر چھوڑ دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں پنجاب بھر میں جامعات (یونیورسٹیز) کے بعد تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں بھی قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی تھی ، جس کے بعد اسکولوں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے معاملے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھٹی سے بارہویں جماعت تک نصاب رواں برس جولائی میں جاری کیا تھا ، پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دے دی ہے ، قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ، اس مراسلے کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے ناظرہ قرآن کے نصاب کی منظوری دی گئی ہے ، جب کہ چھٹی سے باہوریں جماعت کے لیے قرآن پاک کے ترجمے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…
پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…