عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کے اعلان کے بعد تیل کی عالمی منڈی پر اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 8 فیصد کم ہو گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 90 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
