اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کی عسکری طاقت تباہ کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کی جنگ اب خاتمے کے قریب ہے ۔ ہم تقریبا جنگ جیت چکے ہیں۔ ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مار دیں گے


فلوریڈا(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کی عسکری طاقت تباہ کررہے ہیں۔ ایران کے بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں ہیں۔ ڈرون اور میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیا گیا۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جنگ اب خاتمے کے قریب ہے ۔ ہم تقریبا جنگ جیت چکے ہیں۔ ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مار دیں گے۔ نہیں جانتا کہ ایران کب تک ہتھیار ڈال دے گا۔ ایران کی مکمل شکست تک حملے جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ اگر ہم آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم حاصل کرلیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ٹو بمبار طیاروں کے استعمال نے ایران کو ہم پر حملہ کرنے سے روکا۔

WhatsApp
Get Alert