کرکٹر عابد علی اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو صحت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے . عابد علی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ دو ہفتوں تک کراچی میں ری ہیب کریں گے .

خیال رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے . عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا . عابد علی نے انجیوگرافی کے بعد ایک پیغام میں اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں . اُنہوں نے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا . رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں