ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جاری ممکنہ جنگ کو جلد ختم کرنے کے اشارے ، خام تیل کی قیمتوں میں کمی شروع


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جاری ممکنہ جنگ کو جلد ختم کرنے کے اشارے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی شروع ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 17 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔
گزشتہ روز لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 119 ڈالر سے اوپر اور امریکی خام تیل کی قیمت 119.50 ڈالر فی بیرل تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ اس ہفتے نہیں ہونے والی، لیکن اس کا خاتمہ جلد متوقع ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔

WhatsApp
Get Alert