کافی سے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

(قدرت روزنامہ)جسمانی وزن میں اضافہ باآسانی جبکہ اس میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا مگر ناممکن بھی نہیں ہے، وزن میں کمی لانے کے لیے اگر چند غذاؤں کا صحیح استعمال کر لیا جائے تو یہ نقصان پہنچانے کے بجائے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کے صحیح استعمال کے نتیجے میں بڑھے ہوئے وزن اور اضافی کولیسٹرول میں کمی آتی ہے، کافی میں موجود کیفین کے سبب میٹابولزم 3 سے 11 فیصد تیز ہوتا جاتا ہے جو کہ مجموعی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ کافی کے استعمال سے چربی گھلنے کا عمل بھی 10 سے 29 فیصد تک تیز ہوجاتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے تجویز دی جاتی ہے کہ کافی کے استعمال کے دوران چینی یا زیادہ کیلوریز والے دیگر اجزا کا استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ اس کا صحت پر فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔

ماہرین کا کافی سے متعلق کہنا ہے کہ کافی کے مکمل طور پر فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے بغیر چینی اور دودھ کے استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہترین ’فیٹ کٹر ڈرنک‘ ( چربی پگھلانے کے لیے بہترین مشروب) ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین فٹنس و غذائی ماہرین کے مطابق کافی کا استعمال جم جانے سے قبل اگر کر لیا جائے تو اس کے اثرات دو گنا بڑھ جاتے ہیں اور وزن مزید تیزی سے کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جم جانے یا گھر میں ہی ورزش سے قبل  تھوڑی سی بلیک کافی پی لینی چاہیے کیونکہ ورزش کرنے سے پہلے جسم کو تھوڑی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا ورزش سے 30 منٹ پہلے کافی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق بلیک کافی کی یہ خصوصیت ہے کہ اس میں کیفین موجود ہوتی ہے جس سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان بہتر طور پر زیادہ دیر کے لیے ورزش کرکے زیادہ کیلوریز جلانے میں کامیاب رہتا ہے۔

Recent Posts

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

8 mins ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

19 mins ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

41 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

48 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

53 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

2 hours ago