عیدالفطر کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عیدالفطر کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
صحافی شہزاد نواز نے ذرائع کے حوالے سےبتایاکہ ناقص کارکردگی کے باعث دو سینئر وفاقی وزراء کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ 2 دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ مملکت کی سطح پر بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں اور اس سلسلے میں 6 نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک کسی نام سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

WhatsApp
Get Alert