آزاد کشمیر انتخابات ; کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دے دیا

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر انتخابات میں کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دے دیا . تفصیلات کے مطابق گیلپ سروے میں آزاد کشمیرالیکشن میں تحریک انصاف کو سب سے مقبول جماعت قرار دیا گیا جبکہ کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈرقرار دے دیا .

آزاد کشمیر انتخابات میں گیلپ سروے کی عوامی رجحان پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی گئی ہے . گیلپ پاکستان کے سروے میں تحریک انصاف کو سب سے مقبول جماعت قرار دیا گیا . میڈیا رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 44 فیصد حمایت کے ساتھ کشمیریوں کی سب سے پسندیدہ جماعت ہے جبکہ مسلم لیگ ن 12 فیصد اور پاکستان پیپلزپارٹی کو صرف 9 فیصدعوام کی حمایت حاصل ہیں . گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کومشترکہ طورپرصرف 21 فیصدعوام کی حمایت حاصل ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف تنہا 44 فیصد حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی . گیلپ سروے میں کشمیری عوام نےعمران خان کواپنا پسندیدہ ترین لیڈرقراردے دیا ہے ، آزاد کشمیر کی 67 فیصد عوام نےعمران خان کواپنا پسندیدہ لیڈرقراردیا . سروے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو 49، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف 48 فیصدحمایت حاصل کرسکے جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکوصرف 44 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی . سروے کے مطابق کشمیری عوام کی اکثریت کی رائے میں 25 جولائی الیکشن شفاف ہوں گے . واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کل ہوں گے جبکہ آج پولنگ کا سامنا تقسیم کیا جا رہا ہے . آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 7 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں . 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 45 حلقوں میں سے 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا . . .

متعلقہ خبریں