انہوں نے کہا کہ ہم صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، اس طرح کے تجربے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے، اس طرح کے تجربوں کی وجہ سے ہی ہم مزید پیچھے جاتے ہیں . ن لیگی رہنما نے کہا کہ لوگ اس تجربے کو فارغ اور ناکامی قرار دے چکے ہیں، اگر عمران خان 5 سال حکومت کرتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی . انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اپنی جماعت میں بہت دراڑیں ہیں، جتنا وقت اس حکومت کو ملے گا ملک کیلئے تباہی ہے، لوگوں کو خدشات ہیں کہ کہیں یہ ملک کو لے نہ ڈوبیں . انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی مدد نہیں چاہیے، ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کی مدد چاہیے، اپوزیشن کے کئی لوگوں کو نیب نے گرفتار کیا، پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو بلایا اور چھوڑ دیا . ایاز صادق نے کہا کہ برداشت صرف پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے نہیں کیا، اب عوام بھی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کے انبار لگ گئے ہیں اور نیب سو رہا ہے، عوام اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پھر کہتا ہوں کچھ ہونے والا ہے . ایک انٹرویومیں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں نہ تو اشارہ ملا اور نہ ہی اشارے کی ضرورت ہے، کچھ نہ کچھ ہونا ضرور ہے، وقت پر بتائیں گے .
متعلقہ خبریں