نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی ہیں، وہ سیاست کے کھلاڑی ہیں۔ اعتزاز احسن نے یہ بیان کیوں دیا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی ہیں، وہ سیاست کے کھلاڑی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف تاحیات نا اہل ہوئے ہیں، میں اس قانون کے حق میں نہیں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے سابق وزیر اعظم نواز کو سیاست کا کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم سیاست کے کھلاڑی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اعتزاز احسن نے نواز شریف کی تا حیات نااہلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عدالتی فیصلے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف تاحیات نا اہل ہوئے ہیں، میں اس قانون کے خلاف ہوں۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم کی لندن روانگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بہت اچھے طریقے سے محفوظ مقام لندن پہنچ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اختیار سماعت سے کوئی عدالت اپنے قیدی کو باہر نہیں بھیجتی۔ اپنی گفتگو میں پیپلزپارٹی کی سیاست پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی آ کر بیٹھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کو اپنا سارا فوکس پنجاب میں کرنا پڑے گا، پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا ہوگا۔