کوئٹہ پولیس کی کاروائیاں 116 ملزمان گرفتار، کروڑوں کا مسروقہ سامان برآمد، رمضان میں سیکیورٹی کے لیے 200 اضافی اہلکار تعینات


(ڈیلی قدرت کوئٹہ) آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز محمد آصف خان کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ تین ماہ میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جن میں 4 گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14 موبائل فون برآمد کر کے 116 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے؛ ترجمان پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک اور 29 زخمی ہوئے، پولیس نے رمضان المبارک کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کر دیا ہے جس کے تحت مساجد، امام بارگاہوں اور بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے؛ تراویح کے اجتماعات کے لیے 116 جبکہ بازاروں اور شاپنگ مراکز میں رش کے پیش نظر 200 اضافی اہلکار بشمول ٹریفک پولیس اور موبائل اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں؛ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ صورتحال کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 یا کنٹرول روم نمبرز پر دیں، حساس علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہری اطمینان کے ساتھ عبادات اور خریداری کر سکیں۔

WhatsApp
Get Alert