مداحوں کیلئے حیران کن خبر، کترینہ کیف چپ چپاتے پاکستان آگئیں اور پتہ بھی نہ چلا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی فیشن ڈیزائنرز اپنی مہارت اور خوبصورت ڈیزائننگ کے باعث دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں ، نہ صرف لالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے معروف اداکار بھی پاکستانی ڈیزائنرز کے لباسوں کے دیوانے ہیں، ایسی ہی دیوانگی کی ایک تصویر بالی ووڈ کیٹ کترینہ کیف کی بھی سامنے آئی ہے۔ معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے ماضی کی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے پہلو میں بای وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف نظر آرہی ہیں۔ ایچ ایس وائی نے بتایا کہ کترینہ کیف ایک دفعہ ان کے سٹوڈیو سے کپڑے خریدنے کیلئے خصوصی طور پر لاہور آگئی تھیں۔

ایچ ایس وائی نے کہا ”وہ بدھ کا دن تھا جب کترینہ کیف کپڑوں کی خریداری کیلئے میرے لاہور کے سٹوڈیو میں آئی ، اور ہاں، وہ لاہور ہی آئی تھی۔ اگر آپ کنفیوز ہیں تو اس تصویر کو دیکھتے رہیں، مجھے یہ تصویر بالکل بھی پسند نہیں ہے، لیکن مجھے یاد ہے کہ کترینہ کیف حقیقی زندگی میں بہت ہی دراز قامت اور خوبصورت تھیں۔ کترینہ سے گفتگو کرکے مزہ آیا، وہ بہت ہی میٹھا بولتی ہیں، ہماری پوری ٹیم ہی انہیں اپنے سٹوڈیو میں پا کر بہت ہی پرجوش تھی۔دوسری جانب سعودی خاتون ٹیچر کی شرمناک ویڈیو منظر عام پر آگئی، سعودی عرب دُنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے مقدس ترین سرزمین کی حیثیت رکھتی ہے۔ خصوصاً حجاز مقدس کے خطے میں بیت اللہ اور مسجدِ نبوی بھی واقع ہے۔ اس کے علاوہ بھی تاریخ اسلام سے جُڑے سینکڑوں مقدس مقامات بھی ہیں۔