بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں، بابر یوسفزئی

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق ترجمان حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کی اہم ملاقات دہشت گردی کے خلاف واضح مقف پر وزیر اعلی کا بابر یوسفزئی کی تعریف اور خراج تحسین


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق ترجمان حکومت بلوچستان اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت بابر یوسفزئی نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر بابر یوسفزئی نے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مثر انتظامی اقدامات کے ذریعے صوبے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے وزیر اعلی کے عملی اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف ان کا واضح اور جرات مندانہ مقف قابل تحسین ہے۔ بابر یوسفزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے مضبوط قیادت ناگزیر ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس سمت میں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے بابر یوسفزئی کے خیالات اور تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام اور ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف بابر یوسفزئی کے واضح اور جرات مندانہ مقف کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان کے باشعور سیاسی و سماجی رہنما صوبے کے روشن مستقبل کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مثر حل ممکن بنایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert