تربت،ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو تربت کے علاقے ناصرآباد سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچائی جس کی شناخت نوید ولدمراد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی
