جنت مرزا کے ڈانس سٹیپس کی نئی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے اپنے مداحوں کو آگاہ رکھنے کے لئے ویڈیوز یا تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، معروف ٹک ٹاکر نے اس بار اپنی ایک نئی ویڈیو اپنےآفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی جوتیزی سے وائرل ہورہی ہے، ایک گھنٹہ قبل پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 25 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔ ٹک ٹاک سٹار اپنی تصاویر اورویڈیوز مداحوں نے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔جنت مرزا ٹک ٹاک سٹارز کی فہر ست میں اول نمبر پر آ تی ہیں، سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر جنت مرزا کے 63-3 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
ٹک ٹاک کوئین نے اپنی ایک نئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کے شروع میں جنت مرزا منفرد انداز اپنائے ایک طرف چہرہ کئے ہوئے ہے اور پھر جھومتے ہوئے کیمرہ کی طرف ہاتھ ہلاتی ہیں تو لباس تبدیل ہوجاتا ہے، بیک گراؤنڈ میں چلنے والے انگریزی گانےپر ڈانس کرتی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’نیو ایج نیو فری فائر’ بہت سے خصوصی آئٹم حاصل کرنے کے لیے 25 دسمبر اور 1 جنوری کو گیم میں لاگ ان کریں۔
View this post on Instagram
ایک گھنٹہ پہلے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو ابھی تک 26 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ صارفین کی جانب سے جنت مرزا کے اس انداز کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹس سیکشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔